وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آزاد کشمیرکی کن بڑی سیاسی شخصیات نے ملاقات سے انکارکردیا

مظفر آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان سے مظفر آباد میں ملاقات سے انکار کر دیا۔ ایک بیان میں لطیف اکبر نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیر آئے اور پیچھے سے راتوں رات عمران خان نے فریال تالپور کو گرفتار کرادیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے بلاول بھٹو کی پیٹھ پر وار ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کی قیادت بطور احتجاج عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کشمیر کے مسئلے کے حساس ہونے کے بعد کیوں ملکی اتحاد میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وضاحت کریں کہ کیوں وزیرخارجہ نے آزادی پسندوں کو احمقوں کی جنت میں رہنے والا قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اگر کشمیریوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے تو نمک پاشی بھی نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں