مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، عمران خان نے یوم سیاہ پر پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے موقع پر عالمی برادری کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے اور مودی کو بھی خبردار کر دیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیوکو 12 روز گزر چکے ہیں ، مقبوضہ وادی میں مزید فوجی بھیجے گئے جہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں بھارتی فوج تعینات ہے ، آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھاری تعداد میں مقبوضہ وادی بھیجا گیا ، مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے ، مودی پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کر چکا ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کیا دنیا سربیاکی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی ، میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگر ایسا ہوا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید رد عمل آئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں