ایکٹ 370 کاخاتمہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کے منہ پرزوردارطمانچہ ،مودی اور بھارتی حکومت صرف جوتے کی ہی زبان سمجھ سکتی ہے،نعمان احمدنعمان

دبئی(اے جے کے نیوز)بھارت دنیاکے امن کوتباہ کرنے پرتلاہواہے ۔ ایکٹ370 کاخاتمہ بھارتی دہشتگردی اورپاکستان سمیت امہ مسلمہ کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے ۔ حکومت پاکستان کونہ صرف جاندازموقف اپنانے بلکہ بھارت کواس غیرآئینی اقدام پرناکوں چنے چبوانے چاہیے ۔ نریندرمودی مسلمانوں کاقاتل،دشتگردی کاپاسبان صرف جوتے کی آوازہی سمجھ سکتاہے ۔ حکومت پاکستان اب اگرخاموش رہی تونہ صرف کشمیریوں کے ساتھ زیادتی بلکہ پاکستان کے امن کوبھی خطرہ لاحق ہوسکتاہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مجاہدین ہی نے ہمیشہ بھارتی فوج کوناکوں چنے چبوائے ۔ ہم آج بھی اپناحق لیناجانتے ہیں ۔ ہمارے مجاہدین سے حکومت پاکستان پابندی ختم کرئے تاکہ ہم اپنی دھرتی کاتحفظ کریں ۔ ان خیالات کا اظہارجموں کشمیرلبریشن فرنٹ سیری یونٹ اوردبئی میں مقیم کشمیری رہنمانعمان احمدنعمان نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دفعہ370 کاخاتمہ کرنے کیلئے 2013 سے سرگرم تھا افسوس کے اس وقت نہ صرف حکومت پاکستان اورآزادکشمیرکے نام نہادلیڈران زبان اپنے تالوتلے دباکرخاموش رہے ۔ آج بھی وقت ہے کہ ہم ایک جاندازموقف اپنانے کے ساتھ ساتھ بھارت کوواضح کریں کہ اگردفعہ370 بارے فیصلہ کوواپس نہ لیاتوپھرتم اپنے نقصان کے خودذمہ دارہوگے ۔ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنمانے مزیدکہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے مجاہدین نے ہمیشہ بھارت کوناکوں چنے چبوائے ہیں مگرہماری بدقسمتی ہے کہ حکومت پاکستان نے مجاہدین پرپابندی لگائی اورجس وجہ سے بھارت کھل عام مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کررہاہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے اوربھارت بھی جوتے کی آوازبہترسمجھتاہے ۔ پاک فوج اورمجاہدین کوایک پلیٹ فارم پراکٹھاکرکے بھارت کواس کے اس غیرآئینی قدم کی سزابہترین طریقے سے دی جاسکتی ہے ۔ نعمان احمدنعمان نے آخر میں کہاکہ اگراس بار حکومت پاکستان نے بڑاقدم نہ اٹھایاکہ نہ مسئلہ کشمیرکوسنگین نقصان ہوگابلکہ پاکستان کے امن کوبھی شدیدجھٹکالگے گاکیونکہ کشمیری کسی صورت بھی مقبوضہ کشمیرکے اس ظلم پرخاموش نہیں رہ سکتے ۔ ہم نے پاکستان کواپنابڑابھائی کہاہے اورپاکستان کوچاہیے کہ بڑے ہونے کاثبوت دے بصورت کشمیراپنی پرانی تحریکیں بھی دوبارہ چلاسکتے ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں