سہنسہ پولیس نے بڑے بڑوں کے ارمانوں پر پانی پھیردیا

سہنسہ (اے جے کے نیوز)سہنسہ پولیس نے بڑے بڑوں کے ارمانوں پرپانی پھیردیا،ایسادبوچاکہ بھاری مقدار میں منشیات سمیت ملزمان کودبوچ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل کی جرائم پیشہ عناصرکےخلاف جاری مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوسہنسہ راجہ عامرفاروق نے منشیات فروشوں کی کمرتوڑڈالی ۔ ایس ایچ اوسہنسہ راجہ عامرفاروق نے سہنسہ کومنشیات کی لعت سے پاک کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی،جن میں چوکی افسر ہولاڑ محمد ظفر، ;ASI الطاف ، ہیڈکانسٹیبل سردار شہزاد ، قاضی شہزاد،ڈی ایف سی دلشاد قمر، محمد بنارس، مصرشہزاد کانسٹیبلان فخرالسلام، مسعود قمر، جمیل احمد، محمد وسیم، محمد نوازشامل تھے ۔ پولیس کے باخبرذراءع نے اطلاع دی کہ عیدکے موقع پرسہنسہ میں بھاری مقدار میں منشیات سپلائی کی جارہی ہے جس سے مستقبل کے نونہال تباہ وبربادہوجائینگے ۔ سہنسہ پولیس نے اپنے ذراءع استعمال کرتے ہوئے شیطان کے ان پیروکاروں کرگرفتارکرنے کیلئے دوران چیکنگ ایک مشکوک کار نمبری RU 717 کوروکا جس میں عبدالوہاب ولدعبدالرحیم،عائشہ ولدجان ولی،نیلم ولدجانی ولی ساکنان پشاورسوارتھے ۔ پولیس کے پوچھنے پرسوارلڑکیوں نے بتایاکہ وہ طالبعلم ہیں اورعیدکے موقع پرآزادکشمیرکی سیرکرنے کیلئے آئے ہیں جس پرپولیس کوشک گزرا اورمزیدپوچھ تاچھ کی اورگاڑی کی تلاشی لینے کے سواریوں کوگاڑی سے اترنے کاکہا ۔ گاڑی مزم جان ولی چلارہاتھا ۔ پولیس کی دوران تلاشی گاڑی سے 15 کلوچرس برآمدکرکے تمام ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔ ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ایس ایچ اوسہنسہ راجہ عامرفاروق نے کہاکہ کچھ دیرتک اہم انکشافات منظرعام پرآئینگے کہ پشاورسے یہاں بھاری مقدار میں منشیات کس شخص کوسپلائی کرنے کیلئے لائی جارہی تھی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں