میرپور،ہسپتال کے ملازم پرغنڈوں کابدترین تشدد

میرپور(راجہ قیصرافضل سے)  ڈویژنل ہسپتال کے گیٹ کیپر کو شدید زد و کوب، ہسپتال انتظامیہ کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تحریک ، دوران ڈیوٹی واقعہ پیش آیا، ہسپتال میں نشاندہی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے ہی موجود نہیں ، آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈو یژنل ھیڈ کوارٹر ٹیچنگ ھسپتال میرپور کا مظلوم گیٹ کیپر جسے دوران ڈیوٹی نا معلوم افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس کی جانب سے انتظامیہ کو درخواست دی گئی اور پھر قانونی کاروائی کے لئے انتظامیہ ھسپتال نے پولیس کو تحریک کی۔آئے روز ایسے واقعات کا ھونا معاشرے میں عدم برداشت کے روئیے کو ظاھر کرتا ھے۔اگر مان بھی لیا جائے کہ ملازم کی کوئی غلطی تھی تو اس کے ازالے کے لئے ھسپتال کی انتظامیہ موجود تھی اسے رپورٹ کیا جاتا۔یوں سر عام قانون کی دھجیاں بکھیرنا اور آن ڈیوٹی سرکاری ملازم کو زدوکوب کرنا بہت بڑی زیادتی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں