اہم لیگی رہنماوسابق وزیرکوگرفتارکرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سپورٹس فیسٹیول کرپشن معاملے میں مسلم لیگ ن کے رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری جاری ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ،لیگی رہنما رانا مشہود کے وارنٹ پنجاب سپورٹس بورڈ میں مبینہ گھپلوں پر جاری کئے گئے ،لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری نیب لاہور کے حوالے کر دیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں