آزادکشمیرکے اہم شہر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادجاں بحق

ٹیاں بالا(اے جے کے نیوز)  آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کی یونین کونسل چکہامہ کے گاؤں گہل جبڑا میں کلاؤڈ برسٹ سے تین خواتین، ایک مردایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق۔تین افراد کی لاشیں مل گئی ہیں تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان ولد حبیب اللہ۔شکیلہ بی بی زوجہ شوکت شاہ۔تسلیم بی بی زوجہ ماسٹر شوکت حسین۔نزیر شاہ کی بہو جان بحق ہوگے ہیں حادثہ میں جان بحق ہوئے گہل جبڑا کے مضافاتی علاقے اورنی بن ڈبر ڈھوک میں کلاوڈ برسٹ ہوا علاقے میں کیمونیکیشن نظام مکمل مفلوج ہو گیا معلومات کی رسائی انتہائی مشکل ہے پولیس انتظامیہ ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئے ہیں لیکن ٹیلی فون سسٹم معطل ہونے سے رابطہ ناممکن ہے پاور ہاوس کھٹائی نالہ میں طغیانی کے باعث بند ہوگیا ہے جس سے چار یونین کونسل کی آبادی اندھیرے میں ڈوب گئی ہے واقعہ کے بعد ہر طرف خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں