ناڑپولیس کی دبنگ کارروائی،پانچ جعلی پولیس اہلکاران دبوچ لیے گے

ناڑ(اے جے کے نیوز)ناڑ پولیس کی شاندار کاروائی ،پشاور کے نواحی ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 5جعلی پولیس اہلکار ان معہ اسلحہ وردی و پولیس گاڑی ضلع کوٹلی کے علاقہ بلیری ناڑ سے گرفتار، ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ،پولیس وردیاں ،بیجز اور پولیس گاڑی ضبط کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ناڑ فیصل صدیق راجہ نے ہمراہ نفری ناڑکے نواحی گاوں بلیری سے ضلع کرک کوہاٹ سے آئے ہوئے جعلی پولیس کے 5اہلکاران جن کو انگلینڈ سے آئے ہو ئے کاروباری شخصیت چوہدری پرویز نامی شخص نے ہائر کیا ہوا تھا اور جعلی پولیس اہلکاران پولیس تھانہ ناڑ کی حدود بلیری ناڑ میں اسلحہ پولیس وردی اور پولیس گاڑی سمیت دھند ناتے ہوئے پھر رہے تھے ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسحاق،محمد عباس پسران طارق خان،جہان نبی ولد اللہ یار،ثاقب اللہ ولد محمد شعیب،عطاء الرحمان ولد ولی رحمان اقوام خٹک ساکنان گاوں تری پلوس تحصیل بانڈہ داود شاہ ضلع کرک کوہاٹ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں