راناثنا اللہ کے دامادکوگرفتارکرلیاگیا،وجہ کیا بنی

لاہور(اے جے کے نیوز) پولیس نے راناثنااللہ کے داماد احمد شہریار کو انسداد منشیات عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے تاہم اس موقع پر رانا ثنااللہ سے ملاقات کیلئے ان کے داماد احمد شہریار عدالت پہنچے لیکن وہاں انہیں پولیس نے احاطہ عدالت سے اپنی حراست میں لے لیا ۔ رانا ثنااللہ کے داماد احمد شہریار کیخلاف فیصل آباد کے تھانے میں مقدمہ درج ہے جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لیا ہے ۔ راناثنااللہ کے داماد احمد شہریار کو پولیس سے چھڑوانے کیلئے وکلاءکی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں