کلسٹر بم کیا ہوتے ہیں؟

کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانیوالے گولوں کی ایک ایسی قسم ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے ہوتے ہیں، کلسٹربم جب پھینکا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے مزید چھوٹے گولے وسیع علاقے میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ املاک اور گاڑیوں کو تباہ کر سکتے ہیں،ایک بنیادی کلسٹر بم خالی شیل ہوتا ہے ، جس کے اندر 2 سے لیکر 2000 تک چھوٹے بم ہوتے ہیں،پہلے کلسٹر بم کا استعمال دوسری جنگ عظیم کے دوران شہری اور فوجی اہداف کیخلاف کیا گیا،یہ گولے حملے کے وقت اور بعد میں بھی شہری آبادی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ نہ پھٹنے والے گولوں کو اگر ہٹایا یا ناکارہ نہ بنایا جائے تو طویل عرصے بعد بھی یہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ انہیں تلاش کرنے اور ہٹانے کی لاگت بھی زیادہ ہوتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ مئی 2008 میں آئرلینڈ میں کلسٹر بموں پر ہونیوالے کنویشن کی توثیق کرنیوالے ممالک پر اس بم کے استعمال کی پابندی عائد ہے جبکہ 2010 سے اس پر پابندی انٹرنیشنل قوانین کا حصہ ہے اور اب تک 120 ممالک اس کنونشن میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں