مریم نوازکے بعدشریف خاندان کا ایک اوراہم شخص گرفتار

اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے مریم نواز کے بعد ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کوبھی گرفتار کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز نے پیش ہونا تھا لیکن معلوم ہوا تھا کہ وہ پیش نہیں ہونگی ، مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملنے آئی تھیں۔ نیب ٹیم نے جیل کے باہر سے ہی انہیں گرفتار کرلیا۔ کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں ان کا ریمانڈ لیا جائیگا، نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، ذرائع کے
مطابق وہ وعدہ معاف گواہ بنیںگے ۔دوسری جانب جیسے ہی ن لیگ کے کارکنوں نے مریم نواز اور یوسف عباس کی گرفتاری کی خبر سنی تو انہوں نے احتجاج شروع کر دیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں