وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹرسلطان کو دوبارکشمیرتحریک انصاف کاصدر بنا کر سازشی عناصرکے منہ پرتھپڑرسید کردیا ہے ،اکرام قاضی

کوٹلی(اے جے کے نیوز)بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کشمیریوں کی شان ہیں ۔ اقوام عالم میں جسطرح بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوعزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے آج تک کسی بھی کشمیری لیڈرکووہ پذیرائی نہ مل سکی ۔ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے حقیقی معنوں میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی بے بسی کودنیاکے سامنے اجاگرکیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کوکشمیرتحریک انصاف کاصدرمنتخب کرکے کشمیریوں پراحسان کیاہے ۔ آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی اوربیرسٹرسلطان وزیراعظم آزادکشمیرہونگے ۔ آزادخطہ سے وزیراعظم عمران خان اوربیرسٹرسلطان محمودکی قیادت میں میرٹ کی پامالی،کرپشن،لوٹ مار اوردیگرمسائل پیداکرنے والوں کاکڑا احتساب ہوگا ۔ امریکہ میں وزیراعظم عمران خان کا شاندار خطاب اورقائدکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی زبردست کیمپیئن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے مرکزی رہنما اکرام قاضی نے کیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے آزادکشمیر میں تحریک انصاف کومضبوط کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے محنت کی ہے ۔ کچھ سازشی عناصرنے پچھلے دنوں 

تحریک انصاف کے حوالے سے آزادکشمیر میں متعددافواہیں پھیلائی جس پروزیراعظم عمران خان نے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کودوبارہ صدرتحریک انصاف بناکرتمام افواہیں کوبری طرح موت دیدی ۔ اکرام قاضی نے مزیدکہاکہ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورحکومت کی طرف سے جاری مظالم کودنیابھر میں جسطرح بے نقاب کیاہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے آزادکشمیربھر میں تحریک انصاف کومضبوط کرنے کیلئے دن رات ایک کیاہے اس کی وجہ سے آزادخطہ میں موجودنوسربازسیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ آزادخطہ کی بہتری کیلئے اوروزیراعظم عمران خان کے ویژن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کاوزیراعظم آزادکشمیربنناناگزیرہے ۔ آزادکشمیربھرکے عوام قائدکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری اورتحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آزادخطہ میں کرپشن کے بتوں کوجڑسے اکھاڑکرپھینکاجائے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں