اگرحلقہ چڑہوئی میں 2016 کے الیکشن کی پولنگ سٹیشن کاجائزہ لیاجائے توخودساختہ سیاسی پنڈتوں کے پولنگ سٹیشن کے نتاءج ان کی اوقات کوبے نقاب کردیتے ہیں ،راجہ شفیق

لندن(اے جے کے نیوز)مسلم لیگ ن اوورسیزکے چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق احمدخان نے کہاکہ چڑہوئی حلقہ کا ہر فرد اور لیگی کارکنان اس بات کے گواہ ہیں کہ چڑہوئی کی سیاست میں خود ساختہ کھڑپینچی مسلم لیگ ن کی شکست کا باعث بنی ۔ ایسے خودساختہ کھڑپینچ جب کسی سے گفتگو کرتے ہیں تو یہ محسوس کراتے ہیں کہ سیاست کے کرتا دھرتا وہی ہیں لیکن پولنگ اسٹیشن سمیت دیگر ان کے کام کا جائزہ لیا جائے تو زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ۔ حلقہ میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہم نے سیاست میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے کسی دوسرے کی کیا اوقات ہے ۔ اگر پولنگ سٹیشن کا جائزہ لیا جائے تو خود ساختہ سیاسی پنڈتوں کے پولنگ سٹیشن کے نتاءج ان کی اوقات کو بے نقاب کر دیتے ہیں ۔ ان لوگوں کی الیکشن میں جماعت کے لئے کتنی کوششیں تھیں اور مسلم لیگ ن کی ہار میں کتنا کردار ادا کیا یہ نتاءج سے واضح ہو جاتا ہے ۔ راجہ شفیق احمدخان نے مزیدکہاکہ یہی لوگ سیاست میں غیر جمہوری رویہ اختیار کر کے سچ بولنے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے والوں کا راستہ روکنے اور منہ بند کرنے کی کوشش کر کے اپنے مفادات کا تحفظ اور آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ اپنی آنکھیں ،کان بند کر کے ہر جائز و ناجائز کی سپورٹ کر کے کارکنوں کو خاموش رہنے کا درس دے رہے ہیں ۔ ان کے نزدیک کارکن وہی ہے جو ان کی ہاں میں ہاں ملائے اور غلط کو غلط نہ کہے ۔ الیکشن میں چڑہوئی سے بری شکست بھی زبانی جمع خرچ اور خود ساختہ کھڑپینچی کو بری طرح بے نقاب کر چکی ہے ۔ ہم کل بھی حلقہ چڑہوئی کی عوام اور مسلم لیگ ن کے جوانوں کے حقوق کی بات بلا تخصیص کرتے رہے اور آج بھی حق کی بات ہر فورم پر کریں گے ۔ ;دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت;; بننے کے بجائے عملی کام کرنے،غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کا جذبہ ایمان کا حصہ ہے ۔ ہم نے عوامی جماعتی اور کارکنوں کے حقوق،مفاد پر نہ پہلے کبھی مصلحت سے کام لیا اور نہ آئندہ اس طرح کا قدم اٹھائیں گے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں