اپریشن کے دوران نوجوان لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو زیورات برآمد: لڑکی کون تھی اور کیا کھاتی تھی ؟ 440 واٹ کا جھٹکا لگا دینےو الی خبر آگئی

کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ڈاکٹرز نے ایک نوجوان لڑکی کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام زیورات نکالے ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ذہنی حالت درست نہیں ہے جس کے باعث وہ گھر کے تمام زیورات کھاگئی۔مغربی بنگال کے ضلع بیر بھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے


ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ سدھارتھ وشواس کے مطابق 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپے کے 90 سکے نکالے گئے ہیں ، زیادہ تر سکے تانبے اور پیتل کے تھے لیکن کچھ سونے کے زیورات بھی نکالے گئے ہیں جن کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلوگرام بنتا ہے۔لڑکی کی ماں کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ان کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ گھر کے زیورات غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں لیکن جب بیٹی سے اس بارے میں پوچھا جاتا تو وہ رونے لگتی۔ ’ میری بیٹی ذہنی معذور ہے، ہم اس پر نظر رکھتے تھے لیکن وہ کسی طرح زیورات نگل جاتی تھی، گزشتہ 2 ماہ سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس کے باعث ہم اسے پرائیویٹ ڈاکٹرز کے پاس لے کر گئے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔‘خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھر سے زیورات کھاتی تھی جبکہ اپنے بھائی کی دکان پر جا کر کرنسی کے سکے کھاتی تھی۔ گزشتہ 2 ماہ سے اس کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگی تھی ، وہ کچھ بھی کھاتی تھی تو الٹی کردیتی تھی جس کے باعث اسے میڈیکل کالج میں لے کر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں