جولائی کی اس تاریخ سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان،ہنگامی اقدامات کی ہدایت

لاہور(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متوقع سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات  کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکاہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 24جولائی سے شروع ہوگا جو 25سے 27جولائی تک دریاؤں اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتاہے۔این ڈے ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آسکتاہے جبکہ دریائے
چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتاہے۔این ڈی ایم نے تمام اتھارٹیز کو ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کرلیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارتی اورفرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں