حلقہ چڑہوئی کی قیادت ہوش کے ناخن لے ، باقی یونین کونسلوں کے کارکنان کو آزمائش میں نہ ڈالیں ،مایوسی بغاوت کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے،راجہ شفیق احمدخان

برطانیہ(اے جے کے نیوز) سے گلہ ہے کہ ہم وفادارنہیں ،ہم وفادار نہیں تو آپ بھی دلدار نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج میں سبحان اللہ، واہ عادل تیراعدل جیسے کلمات اداکرنے پرمجبورہوگیاہوں ۔ یونین کونسل تھروچی اورپنجن چڑہوئی ایک مرتبہ پھربازی لے گئیں اورباقی یونین کونسلوں میں پھرماضی کی رواءت برقراررہی ۔ گھر کی چاردیواری اور باڑ کی حدود میں ہی نوازشات کی بارش جاری اور باقی یونین کونسلوں میں وہی خشک سالی اور سوکھا پن ہی نظرآنے لگا ۔ ایک لیڈر کی وسعت کا اندازہ اس سے لگتا ہے کہ اس کی حدود کتنی وسیع ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق احمد خان نے ایک شعرسے شروع کرتے ہوئے کہاکہ ،ہم سے گلہ ہے کہ ہم وفادارنہیں ،ہم وفادار نہیں تو آپ بھی دلدار نہیں سے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج میں سبحان اللہ، واہ عادل تیراعدل جیسے کلمات اداکرنے پرمجبورہوگیاہوں ۔ یونین کونسل تھروچی اورپنجن چڑہوئی ایک مرتبہ پھربازی لے گئیں اورباقی یونین کونسلوں میں پھرماضی کی روایت برقراررہی ۔ باقی یونین کونسلوں میں پھروہی یتیمی اورسوتیلے پن کی کیفیت طاری ہے،گھروں کی چاردیواری اورباڑکی حدود میں ہی نوازشات کی بارش جاری ہے اورباقی یونین کونسلوں میں وہی خشک سالی اورسوکھاپن نظرآرہاہے ۔ ایک سیاستدان کی وسعت کا اندازہ اس سے لگتا ہے کہ اس کی حدود کتنی وسیع ہے ایک باڑ پھر چند کلو میٹر کی حد تک لیڈر شپ کی وسعت محدودقابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے کہ لیڈرشپ چندقدموں پرپورے حلقے کودیکھتی ہے اوراپنوں میں نوازشات کرتی جارہی ہے ۔ خداراہ ہوش کے ناخن لیں اوراپنے ذہنوں اورسوچوں کووسعت دیں اوردیگرحلقہ ،باقی یونین کونسلوں کوآزمائش میں نہ ڈالیں کیونکہ حدسے زیادہ مایوسی بغاوت کی سیڑھی بن جاتی ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں