ہروقت جنسی عمل کاتقاضاکرنے والی گرل فرینڈکے بوائے فرینڈنے خودکولاک کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے گرفتار کروا دیا ہے جس نے خود کو گاڑی میں لاک کر لیا تھا اور گرل فرینڈ کے کہنے پر باہر نہیں آ رہا تھا۔ اس کے باہر نہ آنے کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

لوکل 10ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر وارن میں پیش آیا ہے جہاں 24سالہ کرسٹیان کولنز نے خود کو گاڑی میں بند کر لیا، جس پر اس کی گرل فرینڈ نے پولیس کو بلا لیا۔

پولیس آفیسرز نے آ کر کرسٹیان سے گاڑی میں لاک ہو کر بیٹھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ ”میری گرل فرینڈ ہر وقت جنسی عمل کا تقاضا کرتی رہتی ہے اور اس وقت ہمارے اپارٹمنٹ میں شدید گرمی تھی۔ اس لیے میں نے خود کو گاڑی میں لاک کر لیا تاکہ اپنی گرل فرینڈ کے اس تقاضے سے بچ سکوں۔“
رپورٹ کے مطابق کرسٹیان نے پولیس آفیسرز کے کہنے پر بھی گاڑی سے باہر آنے سے انکار کر دیا جس پر آفیسرز نے لاک توڑ کر اسے باہر نکالا۔ اس کے خلاف گرفتاری میں مزاحمت کرنے اور اپنی گرل فرینڈ کو مارنے کی دھمکی دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جب اس کی گرل فرینڈ خود اسے گاڑی سے نکالنے کی کوشش کر رہی تھی تو اس نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے مجھے گاڑی سے نکالا تو میں تمہیں پیٹ ڈالوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں