عظیم دینی وعصری درسگاہ دارالعلوم گلزارحبیب میں امسال داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ28 جولائی کوہوگا

میرپور( بیورو رپورٹ ) عظیم دینی و عصری درسگاہ دارالعلوم گلزار حبیب F/2 میرپور نے سالانہ داخلے 2019 کے لیۓ انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا تعین ادارے کے وائس پرنسپل علامہ محمد عمران سلطانی واحدی نے کر دیا ہے ہر سال کی طرح امسال بھی انشاء اللہ داخلے کے لیۓ انٹری ٹیسٹ 28 جولائی بروز اتوار صبح 9 بجے ہو گا۔جس میں میٹرک پاس طلباء شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ۔دارالعلوم گلزار حبیب دور حاضر کی ایسی علمی و روحانی درسگاہ ہے جس میں درس نظامی کے ساتھ ساتھ ایف_اے بی _ اے اور ایم _ اے تک تعلیم دی جاتی ہے ادارے کے وائس پرنسپل علامہ محمد عمران سلطانی واحدی نے ایشین نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں گلزار حبیب کا کوئی ثانی نہیں سینکڑوں طلباء یہاں سے علم کی پیاس بجھا کر مختلف اداروں ، درسگاہوں میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں اور سینکڑوں طلباء زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ادارے کے محنتی اور ہونہار طلباء اس کی پہچان ہیں علامہ محمد عمران سلطانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی اپنے بچوں کو راغب کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ معاشرہ دینی تعلیم سے دوری کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں