’مجھے اس کو باپ کہنے میں شرم آ تی ہے‘ شہری نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ بیٹی نے باپ کہنے سے انکار کردیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے ایک میاں بیوی جنوبی افریقہ گئے جہاں انہوں نے 12ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 23لاکھ 91ہزار روپے) ٹرافی دے کر ایک شیر کا شکار کیا اور مردہ شیر کے پاس کھڑے ہو کر ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس تصویر کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں نے اس میاں بیوی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب اس جوڑے کی 19سالہ بیٹی بھی سامنے آ گئی ہے اور اعلان کر دیا ہے کہ وہ اپنے اس باپ کو آئندہ کبھی باپ نہیں کہے گی۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی کارٹر نامی اس لڑکی نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس آدمی نے اتنی بڑی رقم دے کر ایک معصوم جانور کی جان لی، دوسری طرف اس نے آج تک میری کفالت کے لیے ایک ڈالر بھی نہیں دیا۔ 10سال ہو گئے ہیں، میں نے اس کی شکل نہیں دیکھی کہ وہ میری ماں سے علیحدگی کے بعد کبھی مجھے ملنے بھی نہیں آیا۔ اس کے پاس اپنی بیٹی کی کفالت کا خرچہ دینے کے لیے رقم نہیں ہے مگر شیر کے شکار پر خرچ کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر اس کے پاس ہیں۔چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آج کے بعد اس شخص کو کبھی اپنا باپ کہہ کر نہیں پکاروں گی۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں