12 مردوں کی برطانوی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی

نکوسیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے ملک قبرص میں 12اسرائیلی مردوں نے مبینہ طور پر 19سالہ برطانوی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ آئیا نیپا ہوٹل میں پیش آیا جہاں برطانوی لڑکی اور اسرائیلی ملزم ٹھہرے ہوئے تھے۔ لڑکی نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رات کو مذکورہ 12لڑکے اس کے کمرے میں گھس آئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ان بارہ اسرائلی لڑکوں کو گرفتار کرکے تفتیش کی جن میں سے 3نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ہے تاہم باقی کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع پر موجود ہی نہیں تھے اور ان کا اس واقعے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔پولیس نے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے انہیں مزید 8روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں