کوٹلی،آشناکے ساتھ بھاگنے والی شادی شدہ خاتون گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی کے نواح سے شادی شدہ خاتون آشناکے ساتھ بھاگ گئی ۔ خاوندکی مدعیت میں مقدمہ درج،تھانہ پولیس کوٹلی نے خاتون کودوملزمان کے ساتھ گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون اپنی چارسالہ بچی سمیت آشناکے ساتھ گھرچھوڑکربھاگ گئی جس پراسکے خاوندنے تھانہ پولیس کوٹلی میں درخواست دی ۔ ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے ایازممتازکی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ اے آیس آئی ایازممتازنے کڑی محنت کی اورباوثوق ذراءع سے معلوم ہونے پرکہ خاتون بچی سمیت ضلع چنیوٹ میں ہے ۔ پولیس نے ضلع چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کودوملزمان حنیف اورریاض کے گرفتارکرلیاجبکہ چارسالہ بچی کوپولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں