ایس ایچ اوفیصل صدیق کی دبنگ کارروائی ، ملزم رنگے ہاتھوں دبوچ لیا

ناڑ(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اوفیصل صدیق کی دبنگ کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ مقدمہ درج،تفتیش شروع ،اہم انکشافات متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑے کریک ڈاءون کے 

مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوناڑفیصل صدیق نے ہمراہ اے آیس آئی برکت حسین،تفتیشی آفیسرجاویداخترچوہدری،ڈی ایف سی محمدرزاق،محمدیونس،راجہ وقار ودیگرکے ذراءع کی اطلاع پرگلپورکے مقام پرکارروائی کرتے ہوئے محمدلیاقت ولدمجیدقوم ڈومال سکنہ مہاجرکیمپ گلپورکے قبضہ سے 1155 گرام چرس برآمدکرتے ہوئے ملزم کوحوالات بندکردیا ۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع ہوگئی ہے ۔ ایس ایچ اوفیصل صدیق کے مطابق ملزم دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں اوربڑی گرفتاریاں بھی ہونے کے قریب ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں