کھوئی رٹہ پولیس نے سینکڑوں موٹرسائیکل ضبط کرلیے

کھوئی رٹہ(سردارساجدآزادسے)کھوئی رٹ پولیس کا ایکشن،درجنوں موٹرسائیکل بدوں کاغذات ضبط کرکے نوعمرڈرائیوروں کے کاغذات کےخلاف بھی کارروائی موٹرسائیکل سواراورلائسنس اپنے پاس رکھیں ،کم عمربچوں پروالدین نظررکھیں آئندہ کوئی کم عمربچہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھاگیاتووالدین کے خلاف کارروائی کی جائے،ایس ایچ اوکھوئی رٹہ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ اونصیرخان نے ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کی ہدایت پرمع نفری کھوئی رٹہ کے مختلف مقامات پرموٹرسائیکلوں کی پڑتال کی بدوں کاغذات درجنوں موٹرسائیکل ضبط کرلیے اورنوعمرڈرائیوروں کوگرفتارکرلیا ۔ تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ اونصیرخان نے کہاکہ قانون سب کیلئے برابرہے ۔

موٹرسائیکل سوارقانون کی پاسداری کریں ۔ والدین اپنے بچوں پرنظررکھیں اورانہیں موٹرسائیکل نہ دیں ۔ کم عمربچوں کی وجہ سے آئے روحادثات رونماہورہے ہیں اوراگرآئندہ کسی بچے کوموٹرسائیکل چلاتے دیکھاگیاتوبچوں کےساتھ ساتھ والدین کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ایچ اونے موٹرسائیکل مالکان موٹرسائیکل کے کاغذات دکھاکرموٹرسائیکل لے جاسکتے ہیں ۔ موٹرسائیکل کے کاغذات ڈرائیوراپنے پاس رکھیں ۔ عمل درآمدکرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں