آزادکشمیر،بھابھی کوجیٹھ نے قتل کردیا

پٹہکہ(اے جے کے نیوز)پٹہکہ حلقہ 1 کوٹلہ کے گاءوں جھیڑی میں فروری کے دوران قتل ہونے والی مسماۃ نسیمہ بی بی زوجہ عبدالروف کامعمہ حل،قاتل جیٹھ نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآبادکے حلقہ 1 کوٹلہ کے گاءوں چوکی جھیڑی کی رہائشی مسماۃ نسیمہ بی بی زوجہ عبدالروف چودہ فروری کوزخمی حالت میں اپنے گھرکے کچن سے ملی جسکوورثا اٹھاکرہسپتال لے گے جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مذکوریہ جاں بحق ہوگئی ۔ ورثاء نے پولیس کواطلاع کے بغیرنعش کودفنادیا ۔ واقع کے چودہ روزبعدمقتولہ کے حقیقی بردارمحمدعرفان نے پولیس کے پاس درخواست دیکراپنی ہمشیرہ کی موت کی نسبت شق وشبہ ظاہرکرکے چھان بین کی استدعاکی ایس ایچ اوتھانہ پولیس کہوڑی راجہ منصف دادخان نے درخواست پرکارروائی کا آغازکرتے ہوئے مقتولہ کی 

قبرکشائی کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کرتے ہوئے نعش کاپوسٹمارٹم کروایامیڈیکل بورڈنے بعدپوسٹ رپورٹ موصول ہوئے تحت ضابطہ مقدمہ اندراج کرکے تفتیش کا آغازکیاگیاتفتیش مقدمہ کیلئے ڈی ایس پی سردارریاض صدرمقام کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ تفتیشی ٹیم میں مشتبہ افراداورورثامقتول ودیگرمتعلقہ افرادسے پوچھ گچھ کی گئی جدیدسائنسی اورتکنیکی بنیادوں پرمقدمہ کی تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزم یونس ولدمحمداسماعیل جورشتہ میں مقتولہ کاجیٹھ ہے کوگرفتارکرکے ملزم کی نشاندہی پرآلات قتل برآمدکرکرلیے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے تھانہ پولیس کہوڑی کے ایس ایچ اوکوخراج تحسین پیش کیاجنہوں نے کمال مہارت سے مسماۃ نسیمہ بی بی کے قاتل کوگرفتارکرکے مقتولہ کے ورثاء کوانصاف فراہم کردیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں