مسلم لیگ ن کی پذیرائی میں کلیدی کردار اداکرنے والی ن لیگ چڑہوئی مایوسی اور پچھتوائے کاشکار،جگہ جگہ بغاوت نے سر اٹھالیا،ناموں کی لمبی فہرست

چڑہوئی(اے جے کے نیوز)مسلم لیگ ن کی پذیرائی میں کلیدی کرداراداکرنے والی ن لیگ چڑہوئی مایوسی اورپچھتوائے کاشکار،جگہ جگہ بغاوت نے سراٹھالیا ۔ متعددکارکنان اعلیٰ قیادت سے ناراض،بعض جماعت کوخیرآبادکہنے پرسوچ بچارکرنے لگے ۔ ناموں کی لمبی فہرست تیار ۔ چڑہوئی کی سیاست میں بڑاکھاڑبچھاڑہونے کے قریب ۔ لیگی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ!تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی کے حلقہ چڑہوئی کی سیاست ہمیشہ نہ صرف ضلع کوٹلی بلکہ آزادکشمیربھرکے عوام کیلئے دلچسپ اورنہ صرف الیکشن کے قریب بلکہ پورے پانچ سال تک موضوع بحث بنی رہتی ہے ۔ 2016 کے الیکشن میں پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اورآزادکشمیر میں الیکشن کے قبل یہ بات سمجھی جاتی تھی کہ اس بارچڑہوئی کامعرکہ ن لیگ فتح کرلے گی ۔ ٹکٹ کی تقسیم کے بعدالیکشن کے نتاءج آنے پرحالات نے پلٹاکھایا اورن لیگ کوشکست کاسامناکرناپڑا ۔ چڑہوئی کی کچھ بڑی شخصیات نے اندرون خانہ اپنے ہی امیدوارکی شکست میں اہم کرداراداکیامگریہاں ایک بات قابل ذکرہے کہ چڑہوئی میں ن لیگ کے کچھ کارکنان نے امیدوارکے برعکس جماعتی ڈسلپن کی مکمل طورپرپاسداری کرتے ہوئے اپنی جماعت کے نامزدکردہ امیدوارکی نہ صرف جانی بلکہ مالی سپورٹ بھی کی اوراپنے ضمیرکومطمئن کیا ۔ یہ الگ بات ہے کہ ن لیگ کے امیدوارکوشکست کاسامناکرناپڑامگرکچھ باضمیرکارکنان نے جماعتی ڈسلپن کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے جماعت کی مضبوطی اورلیگی نامزدامیدوارکی مکمل کیمپئن چلائی ۔ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعدنظریاتی کارکنان کی ایڈجسٹمنٹ پرنہ صرف لیگی کارکنان بلکہ دیگرجماعتوں کے کارکنان کی بھی نظرتھی مگرتین سال کاعرصہ گزرجانے کے باوجودچڑہوئی کے نظریاتی کارکنان کومکمل طورپرنظراندازکردیاگیا،صرف انہی لوگوں کوایڈجسٹ کیاگیاجواس ٹائم اپنے امیدوارکوہرانے کیلئے اندرون

خانہ سازشیں کرتے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ چڑہوئی کے نظریاتی کارکنان جنہوں نے جماعت کی مضبوطی کیلئے اپناخون پسینہ ایک کرکے کام کیاوہ لوگ مکمل طورپرمایوس ہوچکے ہیں ۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ اپنے رشتہ دار،عزیزواقارب اوردوسری جماعتوں کے کارکنان بھی انہیں طعنہ دیتے ہیں کہ جماعت کیلئے خون پسینہ ایک کرنے والوں کوٹھینگے کے سواکچھ بھی نہ ملا ۔ ذراءع کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ چڑہوئی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے والے کارکنان پچھتوائے اورمکمل مایوسی کاشکارہوچکے ہیں ۔ بہت سے کارکنان جماعت کوچھوڑنے کیلئے بھی سوچ بچارکررہے ہیں ۔ بہت جلدناموں کی لمبی فہرست شاءع کی جائے گی ۔ اگریہ نظریاتی کارکنان جماعت کی طرف سے نظراندازکرنے پرن لیگ کوخیرآبادکہہ دیتے ہیں توآمدہ الیکشن میں چڑہوئی سے ن لیگ کوبڑادھچکالگے گاکیونکہ انہی کارکنان کی وجہ سے عوام نے لیگی امیدوارکوووٹ کاسٹ کیے ۔ بہرکہف دیکھتے ہیں لیگی قیادت نظریاتی کارکنان کوایڈجسٹ کرے گی یاپھرچڑہوئی میں اپنی جماعت کودفن کرنے میں کرداراداکرے گی ۔ یہ وقت ہی بتائے گا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں