کھوئی رٹہ پولیس نے دوملزمان شرمناک جرم میں گرفتارکرلیے

کھوئی رٹہ(سردارساجدآزادسے)کھوئی رٹہ پولیس کاچھاپہ ۔ 610 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکرکے دوملزمان گرفتار ۔ ملزمان حوالات بند،ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کی خصوصی ہدایت پرکھوئی رٹہ پولیس کے ایس ایچ اونصیرخان نے منشیات فروشوں کیخلاف ایک چھاپہ مارٹیم ایڈیشنل ایس ایچ اومحمدیونس،اے ایس آئی راجہ طاہرجمیل،تفتیشی آفیسران مسعودملک،راجہ افضال خان،ڈی ایف سی سردارمحمدادریس،کانسٹیبلان سردارمرتضیٰ،اظہرایاز،سردارآصف،ملک آصف،ظفرکٹاریہ ودیگرتشکیل دی ۔ چھاپہ مارٹیم کی نگرانی ایس ایچ اوخودکررہے تھے نے مختلف مقامات پرچھاپوں اورناکہ بندی کے دوران 610 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرکے دوملزمان محمداحسان ولدمحفوظ بٹ ساکن بھروٹ گالہ،بشارت ولدمحمدصابرقوم حجام ساکن سرہوٹہ کوگرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں