کھوئی رٹہ،نوسربازغریب مزدورکواراضی کا جھانسہ دیکرلاکھوں روپے عدالت کے باہر سے لیکرچھومنترہوگیا

کھوئی رٹہ(سردارساجدآزادسے)نوسربازوں نے غریب مزدورکواراضی کاجھانسہ دیکرلاکھوں روپے ہتھیالیے ۔ نوسربازنے اراضی کی تمام دستاویزات،بیان حلفیاں مکمل کروائی اوررقم لیکرعدالت کے باہرسے رفوچکرہوگیا ۔ ان خیالات کا اظہارمحمدسلیم مغل ولدمحمدنورساکن بھیال نے صحافیوں کوروتے ہوئے اپنی رودادسنائی کہ ہم غریب اوربے بس لوگ ہیں ،محنت مزدوری سے پیساکمایاتھاکہ بچوں کامستقبل محفوظ کروں گا ۔ نوسربازمحمدرزاق ولدقاضی نیک محمدقوم جاٹ ساکن بھیال نے اپنی اراضی فروخت کاجھانسہ دیکرسات لاکھ روپے لوٹ لیے ۔ میری ساری زندگی کی یہی پونجی تھی ۔ نوسربازنے مجھ سے رقم وصول کی اورعدالت میں لیکرگیا ۔ پٹواری سے فردجاری کروایا ۔ تمام عدالتی لوازمات مکمل کروائے اورعدالت کے باہرسے ہی رفوچکرہوگیا ۔ نوسربازاپنے آپ کوبا اثرسمجھتے ہوئے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتاہے اوررات کی تاریکی میں ہمارے گھرکے دروازوں پرپتھرمارتاہے اورڈراتادھمکاتاہے کہ صلح کرلووگرنہ جان سے بھی جاءوگے ۔ محمدسلیم مغل نے چیف جسٹس پاکستان،چیف جسٹس آزادکشمیر،صدرپاکستان، وزیراعظم پاکستان،صدرآزدکشمیر،وزیراعظم آزادکشمیر،آئی جی آزادکشمیرسے اپیل کی کہ فوری انصاف دلایاجائے اورمیری جمع پونجی واپس دلائی جائے ۔ اگرمجھے انصاف نہ ملاتو میں ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے بال بچوں سمیت خودسوزی کرلوں گا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں