18سال عمر کے لڑکے اور لڑکیاں مفت سمارٹ فون حاصل کریں حیران تو ضرور ہونگے ۔۔ مگر یہ سچ ہے، ایسا اعلان کر دیا گیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے سیاستدان انتخابات سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کئی سیاستدان اپنی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے کچھ نہ کچھ نیا کام بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں بھی ہوا ہے جہاں یو پی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوو نے 18سال کے نوجوانوں کو مفت اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ایسا صرف اس ہی صورت میں ممکن ہوسکتا ہےکہ اگلے برس ہونے والے انتخابات میں سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے.بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ
2لاکھ سے کم آمدنی والے خاندان سے تعلق رکھنے والے طلباء اسمارٹ فون حاصل کرنے کیلئے اہل ہونگےجبکہ اسمارٹ فون اگلے برس کے اختتام تک طلباء کے گھروں تک پہنچائے جائینگے.واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی نے 2012ءکے انتخابات سے قبل بھی اقتدار میں آکر مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں