پاکستان،نیب ریفرنس میں قید اہم ملزم جیل حکام کی غفلت سے جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں نیب ریفرنس کے ملزم قیدی کا جیل حکام کی غفلت سے ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف جیل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اورسپرنٹنڈنٹ جیل کو لکھے خط میں کیاہے۔ہم نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی زندگی داﺅ پر لگ گئی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرٹنڈنٹ جیل کو لکھے گئے خط نے پول کھول دیا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے میڈیکل آفیسرکی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قیدی محمد علی قریشی کی جان بچانے کیلئے آکسیجن کی ضرورت تھی لیکن آکسیجن والے سلنڈر خالی نکلے۔نیب ریفرنس کے ملزم قیدی شیخ محمدعلی قریشی کی موت جیل انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہے، ڈاکٹر نے خط میں لکھا کہ 6 جون کو نیب ریفرنس کے قیدی شیخ محمد علی کی اچانک حالت خراب ہوئی،مریض کو بچانے کے لیے آکسجن کی ضرورت تھی لیکن سلنڈر خالی تھے۔ڈاکٹر نے لکھا کہ بروقت آکسیجن مہیا نہ ہونے سے مریض کے دماغ کے سیل مردہ ہوگئے،مریض کومے میں چلا گیا اورزندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں