دبئی کے حکمران کی بیوی کا معاملہ نیارخ اختیارکرگیا،تصاویربھی منظرعام پر

دبئی(ویب ڈیسک) دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم نے اپنی مفرور بیوی حیی الحسین کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ مقدمہ برطانیہ کی عدالت میں دائر میں کیا گیا ہے جس کی سماعت 30اور 31جولائی 2019کو ہوگی ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کےمطابق عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حیی الحسین اور راشد المکتوم کے

دو بچے دبئی حکومت کے حوالے کیے جائیں ۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر لندن میں قائم دبئی کی ایمبیسی نے اس کیس کو میاں بیوی کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں