آزادکشمیرکے بڑے شہر میں نوجوان کو سرعام اغواکرلیاگیا

جاتلاں (اے جے کے نیوز)میرپورکے نواحی علاقے جاتلاں چک ساغرکے مقام پرنامعلوم کارسوارموٹرسائیکل سوارنوجوان کواغواکرکے فرارہوگئے ۔ پولیس چوکی جاتلاں نے موقع سے موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم اغواکاروں کی تلاش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جاتلاں چک ساغرکے مقام پرکارنمبر677 رنگ کالاپرسوارنامعلوم افرادنے ایک موٹرسائیکل سوارکوروکتے ہوئے نوجوان کواتارکرمارتے ہوئے گاڑی میں ڈال کرلے گئے ۔ جس کی اطلاع پرپولیس چوکی جاتلاں نے موقع پرپہنچ کرموٹرسائیکل اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم اغواکاروں کی تلاش شروع کردی ۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑکے کواغواکرنے کی وجہ فون پرتنگ کرنابتائی جاتی ہے ۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں