راولاکوٹ سے لاپتہ ہونے والی طالبات مل گئیں ،طالبات کہاں گئیں تھیں ،اندرونی کہانی منظرعام پر

راولاکوٹ(اے جے کے نیوز)راولاکوٹ کے نجی تعلیمی ادارے سے لاپتہ ہونے والی تین طالبات کاسراغ لگالیاگیا اورضروری تفتیش کے بعدانہیں ورثاکے حوالے کردیاگیا ۔ واضح رہے کہ پیرکوتینوں طالبات اپنے اپنے گھروں سے سکول آئیں لیکن سکول میں حاضرنہ ہوئیں اوران کے لاپتہ ہونے کا انکشاف اس وقت ہواجب شفٹ کی گاڑیوں میں یہ طالبات نہ پہنچیں اورڈرائیورصاحبان کی کھوج پرمعلوم ہواکہ یہ طالبات کلاس میں ہی نہیں آئی تھیں ۔ تلاش پران کے بیگ سکول کے قریب سے ہی برآمدہوئے جبکہ پولیس کے مطابق انہیں راولپنڈی سے واپس لایاگیاہے اورطالبات چھپ کرسیرکرنے چلی گئی تھیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں