نکیال کانوجوان دبئی میں خالق حقیقی سے جاملا

نکیال گلہتر(ماجد حسین چغتائی سے)چلے گئے توپکارے گی ہرصداہم کو،نہ جانے کتنی زبانوں میں ہم بیاں ہونگے ۔ نکیال کانوجوان بیرون ملک خالق حقیقی سے جاملا ۔ ہرآنکھ اشکبار ۔ والدین اورعزیزواقارب میں غشی کے دورے پڑنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق نکیال کے علاقہ گلہترکانوجوان ماجدملک ولدمحمدیونس اورمحفوظ ملک کزن جسکی عمرتقریباً26 سال تھی چندماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہواتھا اوردبئی میں بسلسلہ روزگارمقیم تھا ۔ ماجدملک کوایک ہفتہ قبل ہارٹ اٹیک ہواجس کے باعث وہ دارفانی سے کوچ کرگیا ۔ مرحوم کی موت کی خبرعلاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ والدین سمیت عزیزواقارب ،دوست احباب صدمے سے نڈھال ۔ مرحوم کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ نیک سیرت شخص تھا ۔ مرحوم کی میت کل بروزجمعرات اسلام آبادایئرپورٹ پرپہنچے گی اورنمازجنازہ بھی آبائی گاءوں گلہتربڑاں میں اداکی جائے گی ۔ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔ یادرہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے دبئی میں آزادکشمیرکے 20 سے زائدافرادکی اموات ہارٹ اٹیک کے باعث ہوچکیں ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں