برطانیہ کے اس شہرکے عوام کی خوشخبری ،اب یہ چیزبالکل مفت مہیاکی جائے گی

برمنگھم(اے جے کے نیوز)برمنگھم سٹی سنٹرکوفضائی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جہاں ٹریفک قوانین میں تبدیلی،پرانی ڈیزل وپیٹرول گاڑیوں کاشہر میں داخلہ ممنوع کرنے کے ساتھ ساتھ شہرکے چاروں جانب بلیوسائیکل روٹس متعارف کروائے گئے ۔ اب سائیکلوں کی جانب کمیونٹی کوراغب کرنے کیلئے لیبرپارٹی نے نہ صرف سائیکل کے فوائدبلکہ آگاہی مہم اورسات ہزارسائیکلیں مستحق افرادکوفری دینے کے ساتھ ساتھ فری ٹریننگ کورس اورسائیکلوں کی مرمت کی ذمہ داری اٹھانے کے منصوبے کا آغازکردیا ۔ اس حوالے سے برمنگھم سٹی کونسل لیبرروم نمبرچار میں رنگارنگ تقریب کا انعقادکیاگیا ۔ کیبنٹ میں ڈپٹی لیڈرٹم واٹسن،برمنگم سٹی کونسل لیڈرکونسلراین وارڈ،کونسلرمریم خان،جسٹس آف پیش رجاہ امین جے پی،حلیم خان،کونسلرظفراقبال،نسیم خان کے علاقہ مختلف سائیکلسٹ گروپ کے نمائندگان کے علاوہ کمیونٹی نے شرکت کی ۔ ڈپٹی لیڈرلیبرپارٹی ٹم واٹسن نے کہاکہ برمنگھم سٹی کونسل میں لیبرگروپ بڑے اعتمادکیساتھ شہرکی خدمت کررہاہے ۔ شہرکوآئندہ برس سے فضائی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔ پرانی گاڑیوں کاشہر میں داخلہ ممنوع اورجوگاڑیاں داخل ہوں گی ان پرایک مقررہ چارجزادائیگی کی صورت میں داخلہ ہوگا ۔ جیسے منصوبوں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کوحکومت اورسٹی کونسل کی جانب سے سپٹڈیزدینے کے ساتھ شہرکے چاروں جانب اب تک چودہ ملین پونڈکی خطیررقم سے بلیوسائیکل روٹس متعارف کرائے ۔ اب ان سائیکل روٹس کواستعمال کرنے کیلئے پبلک میں آگہی مہم،فری ٹریننگ کورس اورمفت سائیکلیں بھی دی جائیں گی ۔ لیڈرآف سٹی کونسل کونسلراین وارڈنے کہاکہ اس حوالے سے کمیونٹی کیلئے سات ہزارسائیکلیں مفت تقسیم کرینگے نہ صرف مفت سائیکلیں بلکہ ٹریننگ اورسائیکلوں کی مرمت کا انتظام بھی کردیاجائے گا ۔ کیبنٹ ممبرٹرانسپورٹ پورٹ فیلیوکونسلروسیم ظفرنے کہاکہ اس نئے منصوبے سے شہرنہ صرف فضائی آلودگی سے پاک ہوگابلکہ ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ صحت مندسرگرمیوں سے ایک صحت مندمعاشرہ وجود میں آئیگا ۔ ہرروزلاکوں لوگ شہرسے صرف ایک دومیل کے فاصلے سے شہربرمنگھم سٹی سنٹر میں کام،شاپنگ یاکسی اورغرض سے آتے ہیں ۔ اس نئے منصوبے سے انہیں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے،سائیکلوں پرآنے کی جانب راغب کررہے ہیں ۔ آج کے دور میں بڑھتے ہوئے وزن کوکم کرنے کیلئے بھی سائیکلسٹ اچھاپیشہ ہوگا ۔ خواتین کی کثیرتعدادبھی سائیکلیں چلانے کی ٹریننگ حاصل کررہی ہے اورسٹی کونسل انہیں بھی مفت سائیکلیں فراہم کرے گی ۔ کونسلروسیم ظفرکامزیدکہناتھاکہ 2022 میں کامن ویلتھ گیمزہوگی،اس سے نوجوانوں میں صحت مندمعاشرہ پروان چڑھے گا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں