دوخوبصورت حسینائیں مردوں کواپنے جال میں پھنساکرکیاکام کرواتیں ;جان کرآپ حیران رہ جائینگے

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں بظاہر معصوم نظر آنے والی دو حسیناﺅں کے مکروفریب کی ایک ایسی داستان سامنے آئی ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ان خواتین کے نام مشعیل برجیس اور میلیزا شا تھے جو مردوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنساتیں اور پھر ان سے مختلف نوعیت کے سنگین جرائم، حتیٰ کہ قتل تک کرواتی تھیں۔ یہ دونوں اپنے محبوبوں کے دماغ پر ایسا مخصوص کنٹرول حاصل کر لیتی تھیں کہ وہ ان کے ایک اشارے پر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوجاتے تھے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ کی ہاﺅس وائف مشعیل برجیس نے 2001ءمیں اپنے شوہر کے باس کیوین میتھیوز کے ساتھ تعلق استوار کیا۔ اس سال جولائی میں اس نے کیوین کو اس بات پر قائل کر لیا کہ وہ اپنی بیوی کیرولین کو قتل کر دے۔ اس نے کیوین سے کہا کہ وہ بھی اپنے شوہر کو قتل کر دے گی اور پھر دونوں اکٹھے رہیں گے۔ کیوین نے اس کے جھوٹ پر اعتبار کر لیا۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی مردوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر ان سے ایسے سنگین جرائم کروا چکی تھی، چنانچہ کیوین نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا۔ اس نے ڈیوڈ کے نامی ایک شخص کے ساتھ بھی تعلق قائم کیا اور اس سے بھی ایک قتل کروایا۔

پولیس کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ مشعیل برجیس ایسی سفاک خاتون ہے کہ کسی بھی شخص کو کسی دوسرے کے خلاف استعمال کر سکتی ہے، وہ مردوں کو لبھاتی اور کسی بھی مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر سکتی ہے اور پھر اسے کسی دوسرے مرد کے ذریعے قتل کروا سکتی ہے۔ اس نے اپنے کچھ سابق عاشقوں کو بھی اپنے نئے عاشقوں کے ہاتھوں قتل کروایا۔ میلیزا شا کے متعلق بھی پولیس نے ایسے ہی خوفناک انکشافات کیے ہیں۔ خود اس کے سابق شوہر بائیو شا کا کہنا تھا کہ ”میلیزا ہمیشہ سے ایک جادوگرنی رہی ہے، اس نے میری زندگی کا ایک ایک لمحہ اجیرن کر دیا اور مجھے ایسے توڑ ڈالا جیسے انڈے کا ٹوٹا ہوا خول ہو۔ “
پولیس کی تحقیقات کے مطابق میلیزا شا سابق جسم فروش عورت تھی اور شادی شدہ ہونے کے باوجود زیادہ تر وقت ایک قحبہ خانے میں رہتی تھی۔ وہیں اس کی ملاقات ایک امیر شخص سام ڈھوڈی سے ہوئی۔ اس نے اس کی دولت ہتھیانے کے لیے اسے اپنے پیار کے جال میں پھنسا لیا۔کچھ عرصہ بعد اس نے اپنے ایک پرانے آشنا ایڈم گولے کو کہہ کر سام ڈھوڈی کو قتل کروا ڈالا۔ ایڈم گولے کو پولیس نے پکڑ لیا اور اس نے اس قتل کا اعتراف بھی کر لیا لیکن وہ اس قدر میلیزا شا کی محبت میں گرفتار تھا کہ اس نے کبھی اس قتل میں میلیزا شا کے ملوث ہونے کا اعتراف نہیں کیا۔ اس کے علاوہ بھی میلیزا شا نے اپنے آشناﺅں کے ذریعے کئی قتل کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں