سلمان خان کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

ممبئی(ویب ڈیسک) کالا ہرن شکار کیس میں سزا کیخلاف اپیل پرجودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر سلمان خان پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔سلمان خان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے حاضری معافی کی درخواست پیش کردی جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت نے وکیل کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ سلمان کیوں پیش نہیں ہوئے ؟ اگلی پیشی پر سلمان کو پیش کریں نہیں تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں