سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

کچھ روز پہلے تک ساڑھے 81 ہزار روپے فی تولہ پہنچنے والی سونے کی قیمت کو بیک گیئر لگ چکا ہے اور اس کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ جمعرات کے روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 77 ہزار 200 روپے پر آگیا ہے۔ آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث اس کی قیمت 66 ہزار 186 روپے پر آگئی ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور روپے کی قیمت مستحکم ہونے کے باعث پاکستان میں سونا سستا ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1414 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں