خاتون کو اپنے پیشاب میں بلبلے نظر آنے لگے، ڈاکٹر کے پاس گئی تو ایسا انکشاف کہ کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے پیشاب میں بلبلے نظر آنے لگے جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایسا انکشاف کیا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 72سالہ خاتون کا تعلق لاس اینجلس سے ہے جسے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی مقعد کی آنت میں سوراخ ہو چکا ہے اور اس میں سے پاخانہ نکل کر مثانے میں آ رہا تھا اور پیشاب میں حل ہو رہا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس مرض کو ’colovesical fistula‘ کہا جاتا ہے جو ایک نایاب مرض ہے۔ اس میں مقعد کی آنت سے پاخانہ یا گیس لیک ہونے لگتے ہیں اور مثانے میں آکر پیشاب میں حل ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس عارضے کی سب سے بڑی علامت پیشاب میں بلبلے بننا ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس خاتون کے اندرونی جسم کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مقعد کی آنت سے پاخانے کو مثانے میں جاتے اور پیشاب میں حل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں