وزیراعظم فاروق حیدرکی قیادت میں ضلع کوٹلی میں تاریخی میگاپراجیکٹس پرتیزی سے کام جاری،عوام ن لیگ کے ہاتھ مضبوط کریں ،راجہ شفیق

کوٹلی(اے جے کے نیوز)مسلم لیگ ن اوورسیزکے چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق احمدخان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں برج،سڑکات بناکرعوام کوسفری سہولیات فراہم کرنے کےلیے پرعزم ۔ آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارسنبھالنے کے بعدعوامی فلاح وبہبود،گڈگورننس کے نفاذ،میرٹ کی بحالی اورعوام کوان کی دہلیزپرسہولیات میسرکرنے کاجوسفرشروع کیاتھاوہ کامیابی سے جاری و ساری ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیربھر میں بلاتخصیص تاریخ سازمیگاپراجیکٹس شروع کئے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع کوٹلی میں بھی تاریخی نوعیت کے بڑے میگاپراجیکٹس پرکام تیزی سے جاری ہے جواپنی مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے ۔ ہولاڑکے مقام پرپاکستان اورآزادکشمیرکوملانے والاہولاڑبرج جوکہ اونچائی کے لحاظ سے آزادکشمیر میں منفردحیثیت کامقام رکھتاہے اس برج کی تعمیرسے جہاں آزادکشمیراورپاکستان کی مسافت کمی واقع ہوگی وہاں دوران سفرعوام کوسفرکے دوران کسی قسم کی سفری اذیت کاسامنانہ ہوگا ۔ مسلم لیگ ن اوورسیزکے چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق احمدخان نے مزیدگفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ تتہ پانی سے ملانے والاتھلہیربرج،اندرون شہرپختہ سڑکات کی تعمیر،اضلاع سے اضلاع کوملانے والی بین الاقوامی معیارکی شاہرات،گریٹرواٹرسپلائی سکیم،سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم پرجاری کام،مختلف پبلک پوائنٹس پرسٹریٹ لاءٹس کی تنصیب اوروزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت آزادکشمیرکے لوگوں کوہرطرح کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات عوام دوست حکومت کی بدولت ممکن ہواہے ۔ منگلاڈیم ا پ ریزنگ کے بعدنیلم جہلم ہائیڈرل پاورپراجیکٹ،کروٹ پاورپراجیکٹ،گلپورپاورپراجیکٹ پاکستان اورآزادکشمیرکی حکومتوں ساتھ ساتھ پاکستانی عوام اورآزادکشمیرکے لوگوں کے مابین رشتوں کومزیدمضبوط کرنے میں معاون ہونگے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں