پاﺅں پر اس طرح کے سخت دانے کیوں نکلتے ہیں؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کے پیروں پر گومڑی سی بن جاتی ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اب ماہرین نے اس کی وجہ اور اس سے محفوظ رہنے کی تدابیر بتا دی ہیں۔ ویب سائٹ naturalsolutionsmag.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”یہ گومڑیاں زیادہ تر پاﺅں پر بنتی ہیں تاہم یہ جلد پر کہیں بھی بن سکتی ہیں۔ یہ ایک وائرس کی وجہ سے بنتی ہے اور زیادہ تر بچوں اور نوجوانوں میں ہوتی ہیں۔ بالغ لوگ ان کا کام شکار ہوتے ہیں۔یہ وائرس پاﺅں میں کسی معمولی زخم سے اندر جاتا ہے، بالخصوص اس وقت جب لوگ ننگے پاﺅں فرش پر چلتے ہیں تو اس کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ ان گومڑیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ننگے پاﺅں مت چلیں، روزانہ جوتے اور جرابیں تبدیل کریں، پیروں کو خشک اور صاف رکھیں، اپنے بچوں کے پیروں کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں، کسی اور شخص کو یہ گومڑی ہو چکی ہو تو اسے چھونے سے گریز کریں کیونکہ وہاں سے یہ وائرس آپ کو منتقل ہو سکتا ہے۔ اگر گومڑی کا حجم بڑھتا جا رہا ہے تو اس کو نظرانداز مت کریں۔ عموماً یہ گومڑیاں نقصان دہ نہیں ہوتیں تاہم اگر آپ کو اس سے تکلیف ہو رہی ہو اور گومڑی بڑھتی جا رہی ہو تو پھر آپ کوکو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں