قومی ٹیم کے کن دو کھلاڑیوں کو برطانیہ سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟

اسلام آباد(اے جے کے نیوز)  پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے عابد علی اور محمد رضوان کو وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عابد علی اور محمد رضوان بیک اپ کے طور پر انگلینڈ میں موجود تھے تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم میں بھی شامل تھے لیکن اب انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور وہ دونوں کھلاڑی آج ہی واپسی کیلئے روانہ ہوں گے ۔ عابد اور رضوان نے برمنگھم میں ہی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھے ہواہے ۔پاکستان کا اگلہ میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہے جس میں کامیابی کیلئے قومی ٹیم کو کڑی محنت کرنا ہو گیا تاہم آج بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ہو نے جارہے ہیں اور اس میں بھارت کی جیت پاکستان کیلئے مفید ثابت ہو گی جبکہ انگلینڈ کی جیت قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں