سردارصدام کی فی الفورغیرمشروط رہاکیا جائے،لبریشن فرنٹ کے رہنماءوں پرمقدمے کی مذمت کرتے ہیں ،سردارطاہر سلیم، ناصر جاوید،ابرارنذیرکشمیری ودیگر

 دبئی(اے جے کے نیوز)  سردار صدام کو فی الفور غیر مشروط رہا کیا جائے ۔ ناصر جاوید ‘ ابرار نزیر کشمیری دیگر ایس ایل ایف کے رہنماوں پر مقدمے کی مزمت کرتے ہیں ثاقب اسلم ۔ سردار طاہر سلیم متحدہ عرب امارات ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ متحدہ عرب امارات کے رہنماوں ناصر جاوید ‘ ابرار نزیر کشمیری۔ ثاقب اسلم ۔ سردار طاہر سیلم ۔ افتخار نزیر ۔ عامر شہزاد۔ وحید عاصم ۔ عمران شان ۔ مظہر اقبال ۔ کمانڈر طفیل ۔ کامران جازم بخاری ۔ قمر لطیف و دیگر نے مشترکہ بیان میں ایس ایل ایف کے رہنما سردار صدام کی گرفتاری اور دیگر ایس ایل ایف کے رہنماوں پر مقدمات کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار صدام کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ کہا کہ انتظامیہ راولاکوٹ کھٹ پتلی کا رول نا ادا کرے نہیں تو خیمیازہ بھگتنا مشکل ہو گا ۔ مزید کہا کہ 27 جون راولاکوٹ میں عوام کا سمندر دیکھ کر بوکھلاٹ کی شکار انتظامیہ ایسے ہربے نا اسعتمال کرے ۔ کہا کہ گر راولاکوٹ میں انتظامیہ امن قائم رکھنا چاہتی ہے تو سردار صدام کو غیر مشروط فی الفور رہا کیا جائے اور مقدمات ختم کیے جاہیں ۔ قومی آزادی کی بات کرنا ہمارا حق ہے جس سے ہمیں یہ جیلیں ۔ ہتھکڑیاں زندان نہیں روک سکتے ہم مقبول بٹ شہید کی راہ پر چل رہے ہیں وطن یا کفن ہمارا ازل سے مشن ہے ۔ مزید کہا کہ نام نہاد حکومت آزاد کشمیر چاہ کر بھی کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کی سوچ نہیں ختم کر سکتی ۔ مزید چنگاریوں کو ہوا نا دی چاہیے کہ پورا گلشن ہی تباہ ہو جائے ۔ ہم سردار صدام کی فی الفور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور مقدمات کے خاتمے کی ڈیڈ لاین دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں