امیدواراسمبلی حلقہ چارچڑہوئی راجہ نعیم منصف دادکی چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزر اوورسیزمسلم لیگ راجہ شفیق کے گھر آمد ، حلقہ چارچڑہوئی سمیت پاکستان وآزاد کشمیر کی سیاست میں مفصل گفتگو

لوٹن(اے جے کے نیوز)چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزراوورسیزمسلم لیگ ن راجہ شفیق احمدکے گھرامیدواراسمبلی حلقہ چارچڑہوئی راجہ نعیم منصف دادکی آمد ۔ پاکستان وآزادکشمیرسمیت حلقہ چارچڑہوئی کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے تفصیلی گفتگو ۔ دونوں رہنماءوں کے درمیان حلقہ چارچڑہوئی کی مستقبل بارے مفصل گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزراوورسیزمسلم لیگ ن راجہ شفیق احمد کے گھرگزشتہ روزامیدواراسمبلی حلقہ چارچڑہوئی راجہ نعیم منصف دادکی آمدہوئی،جہاں دونوں رہنماءوں کے درمیان پاکستان وآزادکشمیرسمیت حلقہ چارچڑہوئی کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے مفصل گفتگوہوئی ۔ دونوں رہنماءوں نے دوران ملاقات کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں مکمل اعتمادہے ۔ وزیراعظم فاورق حیدرنے تاریخی اورعوام دوست بجٹ پیش کرکے عوامی حکومت ہونے کاثبوت دیاہے ۔ آزادکشمیر میں ن لیگ کے دورحکومت میں اب غریب کابچہ بھی بڑی انتظامی پوسٹ پربراجمان ہوسکتاہے کیونکہ وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدرنے سفارشی ،مالشی ،پالشی کلچرکاخاتمہ کرکے صرف میرٹ کوزندہ کیاہے ۔ دونوں رہنماءوں نے برملا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں لیگی قیادت کیلئے جومشکلات بنائی جارہی ہیں وہ درحقیقت میاں نوازشریف اوران کے اہلخانہ کیلئے نہیں بلکہ وہ پاکستان کی غریب عوام کیلئے ہیں ۔ نالائق حکومت نے عوام سے روٹی،کپڑا سب کچھ چھین لیاصرف عوام پرٹیکسزعائدکیے جارہیں ۔ خوشحال پاکستان کیلئے شریف برادران ضروری ہیں کیونکہ ان کادورحکومت عوام کے سامنے ہے ۔ چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزراوورسیزمسلم لیگ ن راجہ شفیق احمداورامیدواراسمبلی حلقہ چارچڑہوئی راجہ نعیم منصف دادنے دوران ملاقات کہاکہ چڑہوئی کی عوام کاہمیشہ مینڈیٹ چوری کیاگیاہے ۔ وہ صرف مخصوص افراداورقبیلے کونوازاگیاباقی چڑہوئی کوپسماندہ رکھاگیا،مگرآمدہ انتخابات میں ٹکٹ کافیصلہ بھی کارکنان کی مرضی سے ہوگا اورپھرسابقہ انتخابات کے مقابلے میں رزلٹ بھی ن لیگ کے حق میں ہوگا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں