فحش فلمیں دیکھنے کا وہ نیا نقصان سامنے آگیا جو آپ نے کبھی بھی نہ سوچاہوگا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلمیں دیکھنے سے انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کئی طرح کے سنگین منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے ان کا ایک اور نقصان بھی بتا دیا ہے جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ ویب سائٹ sciencetimes.com کے مطابق برمنگھم ینگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 1200لوگوں پر کی گئی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ فحش فلمیں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کا کام کی جگہ پر رویہ بہت زیادہ غیراخلاقی ہوجاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ میلیزا لیویس ویسٹرن کا کہنا تھا کہ ”لوگوں کے اس غیراخلاقی روئیے کی وجہ سے نہ صرف ایسے لوگ جنس مخالف کے ورکرز کے لیے خطرناک ہو جاتے ہیں بلکہ ان لوگوں کے فراڈ اور دیگر ایسی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ ہم اس سے قبل سمجھتے تھے کہ فحش فلمیں دیکھنے سے انسان کی انفرادی زندگی یا ازدواجی زندگی ہی متاثر ہوتی ہے مگر ہماری تحقیق میں یہ خیال غلط ثابت ہوا ہے۔ فحش فلمیں دیکھنے سے انسان اپنے روئیے میں جس اخلاق باختگی کا شکار ہوتا ہے اس سے اس کا دفتر اور دیگر اردگرد کے لوگ بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں