سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ پاکستانی زیوارت بنوانا ہی بھول جائیں گے

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بے قابو ہو تی چلی جارہی ہے تاہم اب صارفین کیلئے نہایت پریشان کن خبر یہ آئی ہے کہ عالمی منڈی میں سونا ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ بھی پڑیں گے یعنی پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کے امکانا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 29 ڈالر فی اونس اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1432 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ ڈیلرز کا کہناہے کہ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ بڑھ رہاہے ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 156.90 پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور 156.99 پیسے پر فروخت ہور ہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں