مخالفین لبریشن فرنٹ کی مقبولیت سے خاءف،16 جون ایک ایک ریاستی اخبار میں لگنے والی خبرحقائق کے بالکل برعکس ہے،سیّدنثاربخاری

سعودی عرب(اے جے کے نیوز)  جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور آزادی کی جہد و جہد کا سفر کہیں منافقوں کو ہضم نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے جھوٹی اور انتشاری خبریں لکھا کہ عوام کو آزادی پسند تحریک سے دور رکھنے کی نا ممکن کوشش جاری ہے ۔ وقت گواہ ہے کہ شہدا اور غازیوں کی لہو سے زندہ رہنے واکی تحریکیں ہمیشہ اپنی منزل تک پہنچتی ہیں ۔اور انشااللہ جیت حق کی ہوتی ہے 16 جون کو ایک ریاستی اخبار میں لگنے والی خبر حقائق کے بلکل بر عکس ہے ۔16جون کو جے کے ایل ایف ہجیرہ رکڑ میں جناب امان اللہ خان کی برسی کی شاندار تقریب ہوئی ۔جبکہ اسلام گرھ کہ مقام پہ سرادر صغیر خان صاحب ایک تعزیتی ریفرنس کی تقریب میں تھے ایک ہی دن دو مختلف جگہوں پہ آزادی پسندوں کے پروگرام ہوئے ۔اور جھوٹی خبر لگائی گئ کہ لڑائی ہوئی ۔ جو کہ سراسر غلط ہے اور اسکے خلاف جے کے ایل ایف سخت ایکشن لے گی ان خیلات کا اظہار جے کے ایل ایف ملز سعودی عرب کے صدد سید نثار بخاری نے ملز یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں