چکسواری،ماہ جون کے بہانے برقیات ملازمین کاصارفین پرظلم،سب اسٹیشن پنڈخوردکے میٹرریڈوں نے انتہاکردی

چک سواری(مرتضیٰ عطاری سے)ماہ جون کے بہانے برقیات ملازمین کاصارفین پرظلم،سب اسٹیشن پنڈخوردکے میٹرریڈوں نے انتہاکردی،بناء میٹرریڈنگ چیک کیے ہزاروں اضافی یونٹس کے بل بھیج دیے،صارفین سراپا احتجاج،اہلیانِ پلاک کی برکت علی شاد ،رب نوازپلاکوی،ثاقب نوازپلاکوی کی قیادت میں نائب مہتمم برقیات سے ملاقات،فیلڈعملہ کے خلاف شکایات کے انبار،آفیسرموصوف کی فیلڈعملہ کی جواب طلبی اورصارفین سے ہونے والی زیادتی کے ازالے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جون کے بہانے برقیات ڈویژن چک سواری کے میٹرریڈروں نے صارفین پربجلی گرادی ۔ بالخصوص سب اسٹیشن پنڈخوردکے میٹرریڈروں نے بناء میٹرکی ریڈنگ چیک کیے صارفین کوہزاروں یونٹس کے اضافی بل بھیج دیے اوریہ روش گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے ۔ صریحاًزیادتی پراہلیانِ پلاک نے حاجی برکت علی شاد،رب نوازپلاکوی،ثاقب نوازپلاکوی کی قیادت میں نائب مہتمم برقیات چک سواری اعجازاحمدجرال سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اوربرقیات ملازمین کے خلاف شکایات کے انبارلگادیے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے گھروں میں ڈیجیٹل میٹرگھروں کے باہرنصب ہیں لیکن میٹرریڈربناء ریڈنگ چیک کیے بلات جاری کرنامعمول بنالیاہے ۔ رواں ماہ بل بجلی جمع کرانے کی آخری تاریخ20جون مقررتھی اورآخری تاریخ کوہی بلات تقسیم کیے گئے جن میں ہزاروں اضافی یونٹس شامل تھیں ۔ شدیدگرمی میں اہلیانِ پلاک بلات کی درستی کے لیے برقیات دفاترکے چکرلگانے پرمجبورہیں ۔ پلاک کے عوامی راہ نماءوں نے کہاکہ پوٹھہ پلاک والے بل توڈویژن چک سواری میں جمع کراتے ہیں مگرانہیں بجلی ناڑگریڈاسٹیشن سے دی جاتی ہے جس وجہ سے اکثربجلی تعطل کاشکاررہتی ہے اورپلاک اڈہ کے مقام پربجلی کی تاریں اتنی ڈھیلی ہیں کہ بجلی فراہمی میں تعطل کے ساتھ جانی ومالی نقصان کاخطرہ موجودہے ۔ اہلیانِ پلاک کی شکایات کے جواب میں نائب مہتمم سب ڈویژن برقیات چک سواری اعجازاحمدجرال نے کہاکہ سب اسٹیشن پنڈخوردسے پہلے بھی متعددشکایات بذریعہ ٹیلی فون موصول ہوچکی ہیں اورآج اہلیانِ پلاک کی آمدکے بعداس معاملے میں کوئی امرپوشیدہ نہیں رہاکہ فیلڈعملہ صارفین سے زیادتی کررہاہے جس پرفیلڈعملہ کی جواب طلبی سمیت صارفین کی تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میری چک سواری تعیناتی کوچارسے پانچ ماہ ہوئے ہیں اورعملہ کافی وقت سے تعینات ہے لیکن اب فیلڈعملے کاتبادلہ ضروری ہوچکاہے اورفرض شناس اہلکارتعینات کرکے صارفین کے گلے دورکیے جائیں گے ۔ پوٹھہ پلاک کے حوالہ سے انہوں نے کہاچندروزقبل خودموقع ملاحظہ کرکے نقشہ حکام بالاکودے دیاہے اُمیدہے جلدپوٹھہ پلاک کے صارفین کوچک سواری گریڈاسٹیشن سے منسلک کردیاجائے گا ۔ ٹرانسفارمرکی فراہمی کے حوالہ سے انہوں نے کہاکہ اہلیانِ علاقہ تحریری درخواست دیں توموقع ملاحظہ کے بعدٹرانسفارمرکی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ اعجازاحمدجرال نائب مہتمم سب ڈویژن چک سواری نے کہاکہ ماہ جون برقیات کاریکوری مہینہ ہوتاہے اس لیے بعض اوقات صارفین کواضافی یونٹس کابل اداکرناپڑتاہے لیکن صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنامیری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ اہلیانِ پلاک سمیت چک سواری کے کسی بجلی صارف کوشکایات کاموقع نہیں دیاجائے گا اورفیلڈعملہ صارفین سے بھرپورتعاون کرے گا ۔ # 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں