محکمہ برقیات نکیال نے جینادوبھرکر دیا،اہلیان گلہترکےساتھ ہرحکومت میں سوتیلی ماں جیساسلوک رہا،عبدالقدوس ،خواجہ نعیم

نکیال(ماجدچغتائی سے)  تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات نکیال نے لوگوں کا جینا محال کر دیا تحصیل نکیال کے گاؤں کریلہ گلہتر،منڈھتر ،متھرانی کی بجلی دو اور تین روز تک بند کر دی جاتی ہے زرا آسمانی بجلی گرجے یا تھوڑی آندھی چلے بجلی فورا بند۔ سردار عبد القدوس،پیپلز پارٹی یوتھ ونگ گلہتر کے صدر خواجہ نعم اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلہتر کو ہمیشہ لاوارث رکھا گیا گلہتر کی عوام کے ساتھ ہر دور حکومت میں زیادتی ہوئی یہاں جنگل کا قانون رائج رہا محکمہ برقیات نکیال نے ہمیشہ مہنگے بجلی کے بلوں کا بوج گلہتر کی عوام پر ڈالانکیال میں چوری کنیکشن کے بقایا جات ہم سے وصول ہوتے رہے گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے خواجہ نعم نے مزید کہا کہ جب نکیال گریڈ اسٹیشن سے کریلہ کی بجلی آن کی جاتی ہے تو کریلہ سے محکمہ برقیات کے اہلکار گلہتر ،منڈھتر،متھرانی جیسے دیہاتوں کی بجلی بند کر دیتے ہیں جبکہ کریلہ اور نکیال میں بجلی جل رہی ہوتی ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ ہمارے ساتھ کوئی سازش ہے یا محکمہ برقیات کی اپنی کوئی یونٹ پوری کرنے کی تجویز۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی او نکیال اور وزیر مال سردار فاروق سکندر اس بات کا جلد از نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں