ایس ایچ اوباغ ودیگراہلکاران کومعطل کردیا گیا

باغ(اے جے کے نیوز)  80,ہزار رشوت لینے کا الزام دھیرکوٹ کے شہری کی درخواست پر آئی جی پولیس کے حکم پر بننے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی طاہر قریشی نے ایس ایچ او تھانہ باغ راجا اختر،ایڈیشنل محرر راجا حفیظ ،راجا ذاکر اور مقصود خان کو انکوائری کے بعد معطل کرنے کی سفارش کر کے مظفرآباد سی پی او کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے اہلکاران پر دھوکہ دیہی کے ذریعے شہری کی گاڑی میں چرس رکھنے اور بعد ازاں 80,ہزار کیش لیکر انہیں رہا کرنے پر مزکورہ شہری نے مع آڈیو ثبوت آئی جی پولیس کو درخواست دی تھی جس پر تحقیقات جاری تھیں, ڈی آئی جی کی سفارش پر ایس ایچ او سمیت تمام ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے.آخری اطلاعات تک معطلی کا تحریری حکم تاحال موصول نہیں ہوا البتہ زبانی حکم جاری کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں