بھمبر،پیٹرول پمپس پرچھاپے،ان پیٹرول پمپس کے پیمانے کودرست قراردیدیاگیا

بھمبر (اے جے کے نیوز)ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود خان کی ہدایت پر سب ڈویثرنل مجسٹریٹ بھمبر کے پیٹرول پمپس پر چھاپے ، تینوں کے پیمانے درست صفائی ستھرائی کا انتظام اور پبلک ٹائیلٹ نہ ہونے پر شاکر فلنگ اسٹیشن موہڑا سدھا کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ، حاجی غلام رسول فلنگ اسٹیشن بھمبر کے تمام پیمانے درست ڈیزل پیٹرول کی مشینوں کو بھی چیک کیا ان میں لگی سیل کا بھی معائنہ کیا اور نئی نصب شدہ مشین کی تعریف کی صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا الشیر تھری برادرز پیٹرولیم سیرلہ پیٹرول پمپ کا بھی معائنہ کیا اور پیمانے چیکنگ کے بعد درست قرار دئیے شاکر فلنگ اسٹیشن موہڑا کے پیمانے بھی درست پائے گئے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی بھمبر مرزا نسیم جرال سب انسپکٹر مرزا شبیر جرال ، بابو فاروق چوہدری و دیگر پولیس و محکمہ مال کے اہلکاران بھی موجود تھے عوامی سماجی صحافتی حلقو ں نے اے سی بھمبر کی اس کاروائی کو سراہا ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں